19 فروری 2015 - 09:57
ایران - شام، ذرائع ابلاغ کے باہمی تعاون میں توسیع

اسلامی جمہوریہ ایران اور شام نے دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے باہمی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سرافراز نے بدھ کے دن تہران میں شام کے ذرائع ابلاغ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ محمد رزوق سے ملاقات میں کہا کہ شام کو ایک ظالمانہ جنگ کا سامنا ہے۔ لیکن اس نے مجاہدین اور استقامتی محاذ کی شجاعت کی بدولت محاذوں پر صورتحال اپنے حق میں تبدیل کر لی ہے۔  محمد سرفراز نے شام کے دشمنوں کے باہمی اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملت شام کے دشمنوں کو دنیامیں دہشتگرد گروہ جانا جاتا ہے۔  آئی آر آئی بی کےسربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ریڈیو ٹی وی کا ادارہ شام کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ  پہلے سے زیادہ تعاون کرنے کے لۓ تیار ہے۔ محمد رزوق نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ذرائع ابلاغ اور عوام کی جانب سے شام کی حمایت کۓجانے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حمایت دہشتگردوں کےمقابلے میں شام کے عوام کی زیادہ ثابت قدمی کا باعث بنی ہےاوراس سے کامیابی قریب تر ہوئي ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲